استنبول// ترکی نے ریاست میں ہوئی حالیہ ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کر کے اس بات پر زور دیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت سے احتراز کیا جائے۔ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کشمیر میں گزشتہ ہفتہ کو ہوئی ہلاکتوں پر ترکی کو سخت صدمہ ہوا ہے ۔ ہم دعاگو ہے کہ مہلوک نوجوانوں پر اللہ کی رحمت ہو اور دیگر مجروح ہوئے لوگوں کو جلد شفا نصیب ہو‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں کشیدگی اور تنائو کی صورتحال کو ختم کرنے کی خاطر ضروری اور ہنگامی اقدامات اُٹھائے جائیںاور عام شہریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے‘‘۔