انقرہ // ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں گذشتہ دنوں ریکٹر پیمانے پر 7.0 کی شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 73ہوگئی ہے۔
ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیئے گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائےجا رہے ہیں۔