ترچھل پلوامہ میں محاصرے کے دوران جھڑپیں

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
پلوامہ+سید اعجاز// جنوبی قصبہ پلوامہ کے نواحی علاقے میں فوج اور فورسز کی طرف سے علاقے کا محاصرہ کرنے کی کارروائی کے دوران جھڑپیں ہوئی،جس ۔پلوامہ کے تر چھل میں سنیچرکو اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فوج وفورسز نے مشترکہ طور پر گاﺅں کا کریک ڈاﺅ ن کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع کی ۔ جو نہی فوج وفورسز کی جانب سے گاﺅں کو محاصرے میں لینے کی خبر یہاں پھیلی تو نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئیں ،جنہوں نے کریک ڈاﺅن مخالف مظاہرے کئے ۔مظاہرین جن میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی تھی ،نے فوج وفورسز اور بھارت مخالف نعرہ بازی کی اور جنگجو مخالف آپریشن کو متاثر کرتے ہوئے فورسز پر شدید خشت باری کی ۔فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے شدید ٹیر گیس شلنگ کی ۔فورسز اور مشتعل مظاہرین کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ادھرنور پورہ ترال میں پوری رات محاصرہ کیا گیا تاہم کچھ بھی بر آمد نہ ہوسکا۔نور پورہ ترال ذاکر موسیٰ کا آبائی گاﺅں ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *