عظمیٰ نیوز سروس
جموں// بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چْگ نے اتوار کو جموں میں آنجہانی دیویندر سنگھ رانا کی رہائش گاہ پر ان کے انتقال پر تعزیت کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے، جنہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران، ترون چْگ نے دیویندر سنگھ رانا کے اہلِ خانہ، بشمول ان کے بڑے بھائی، وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے دیویندر سنگھ رانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور اْن کی دیرپا میراث کو سراہا۔ ترون چْگ نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان احترام اور یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کیا اور کہا کہ دیویندر سنگھ رانا کے انتقال سے کمیونٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔