یواین آئی
نئی دہلی// واشنگٹن میں ہندوستان کے سابق سفیر ترنجیت سنگھ سندھو غیر سرکاری تنظیم ہندامریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے بورڈ کے مشیر ہوں گے اور فورم کے جیو پولیٹیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔سفارت کار کے طور پر تقریباً چار دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے سندھو ہند مغربی ایشیایورپ اکنامک کوریڈور، ہندبحرالکاہل کواڈریلیٹرل سکیورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) اور ‘انڈیا- اسرائیل- امریکہ و یو اے ای (آئی 2 یو 2) جیسی پہل پر فورم کی اسٹریٹجک سرگرمیوں کی رہنمائی کے لیے نئے کردار میں اپنی سفارتی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔ سندھو نے واشنگٹن میں اپنے چار سالہ مدت کار میں یو ایس- انڈیا فورم کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ ان کا 35 سالہ شاندار سفارتی کریئر گزشتہ سال فروری میں ریٹائرمنٹ کے ساتھ ختم ہوا۔انہوں نے ہندامریکی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اپنی نئی ذمہ داری کے سلسلے میں انہوں نے کہا، “میں جیو پولیٹیکل انسٹی ٹیوٹ میں یو ایس- انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے چیئر کے طور پر شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے تین دہائیوں سے طویل عرصے سے ہند-امریکہ کے سفر پر کام کرنے اور اس کی پیروی کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ رشتہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوا ہے، جس کی بنیاد دونوں ممالک مشترکہ اقدار اور لوگوں کے درمیان مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔”انہوں نے کہا، “جب ہم اس غیر یقینی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں، میں اس اہم شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے نئے کردار میں بامعنی شراکت کا متمنی ہوں۔”