یواین آئی
رائے پور// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے سفر میں برہماکماری جیسے اداروں کا بہت بڑا کردار ہے۔ مودی نے یہاں نوا رائے پور کے سیکٹر-20 میں برہماکماری ادارے کے نو تعمیر شدہ ’شانتی شکھر ریٹریٹ سینٹر اکیڈمی فار اے پیس فل ورلڈ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس ادارے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی، چاہے آزادی کے امرت مہوتسو سے وابستہ کوئی مہم ہو، یا سوچھ بھارت مہم ہو، یا ’جل جن ابھیان‘ ہو، ان سب میں شامل ہونے کا موقع ہو، جب بھی وہ اس ادارے کے لوگوں کے درمیان آئے، انہوں نے ان کی کوششوں کو بہت سنجیدگی سے دیکھا، ہمیشہ محسوس کیا کہ یہاں باتیں کم، خدمت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس ادارے سے ان کی اپنائیت، خاص طور پر جانکی دادی کی محبت، راج یوگنی دادی ہردیہ موہنی جی کی رہنمائی، یہ میری زندگی کی خصوصی یادوں کا حصہ ہیں، میں بہت خوش قسمت رہا ہوں، شانتی شکھر کے اس تصور میں ان کے خیالات کو حقیقت بنتے، مورت بنتے دیکھ رہا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ عالمی امن کے لیے بامعنی کوششوں کا مرکز ہو گا۔ عالمی امن کا تصور ہندوستان کے بنیادی خیالات کا حصہ ہے، یہ ہندوستان کے روحانی شعور کا عکاس ہے۔