سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میںدوسری جے اینڈ کے میڈیکل سائنس کانگریس 2017اور ایم پی پی سی او ایس سوسائٹی کی پہلی سالانہ کانفرنس کا انعقاد سرینگر میں کر رہا ہے۔کانفرنس کا موضوع” ترقی یافتہ ممالک میں نہ پھیلنے والی بیماریاں “ ۔سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ جموں وکشمیر اور ایم پی پی سی او ایس سوسائٹی کے معاونت سے منعقد ہو رہے اس میگا کنکلیو کے لئے جے کے یونیورسٹیاں ، میڈیکل کالج ، محکمہ صحت بھی اپنا اشتراک دے رہے ہیں۔اس تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کی سرپرستی میںہو رہا ہے۔ کنکلیو کے کنوئینر ڈاکٹرمحمد اشرف گنائی کے مطابق اس دورا کئی طبی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں ذیبطیس ، موٹاپا، پی سی او ایس، سی وی ڈی ، ہائیپرٹینشن ، ذہنی امراض کے علاوہ کئی دیگر معاملات بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ تین روزہ اس کانفرنس میں پینل ڈسکشن ، میڈیکل سائنس نمائش ، ورکشاپ اور مباحثہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ا س موقعہ پر نوجوان سائنسدان اور طبی شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والون کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹر اشرف نے مزید کہا کہ دوسری جے کے میڈیکل سائنس کانگریس 2017 کے ساتھ ہی سکمز کا انڈوکرائینالوجی شعبہ ایس کے آئی سی سی میں پی سی او ایس سے متعلق اپنی پہلی سالانہ کانفرنس منعقد کررہا ہے۔