Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ترقی پسند شاعری کا مثلث

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
مصنف:سلیم ساغرؔ
صفحات:216 ،قیمت:250 روپے
ناشر:میزان پبلشرز سرینگر
کتاب’’ ترقی پسند شاعری کا مثلث‘‘
کا سرورق یقینا پرکشش ہے،جس کی پیشانی پر شاعری کی دنیا میں اپنی الگ شناخت قائم کرنے والے شعراء۔۔(اخترؔ،کیفیؔ اور مجروجؔ)
کی تصاویر ہیرے کی ماند جڑی ہوئی ہیں۔صاحب کتاب جناب سلیم ساغرؔ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بیک وقت جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگویجز کے اردو سیکشن سے نکلنے والے ماہنا، ’’شیرازہ‘‘کے اسسٹنٹ ایڈیٹر بھی ہیں۔اس سے پہلے بھی موصوف کی کئی کتابیں، جن میںایک شعری مجموعہ ’’انتظا اور سہی ‘‘اورایک ’’ رقص طاوئس ‘‘رباعیات کا مجموعہ شامل ہے، منظر عام پر آکر داد وتحسین قبول کرچکا ہیں۔
                       سلیم ساغر ؔکی 216 صفحات پر مشتمل تصنیف کا پہلا عنوان’’ انتساب‘‘ہے جو انھوں نے اپنے استادمرحوم پروفیسر مجید مضمر ؔکے نام لکھا ہے۔کتاب کے آغاز میں دو صفحات پر پیش لفظ بھی ہے۔پیش لفظ میں سلیم ساغرؔاپنی کتاب کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے رقمطراز ہیں:’’اس تحریک(ترقی پسند)کے زیر اثر ایک طرف فکری اور شعوری تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو اور دوسری جانب یہ تحریک ذوق عمل کی بیداری کا محرک بھی ثابت ہوتی رہی۔فکر وعمل کی اس انقلابی بیداری نے ادب ،سماج اور زندگی پر کیا اثرات مرتب کئے اس کی آگہی کے لئے ترقی پسند تحریک کی تاریخ کا مطالعہ ناگریز بن جاتا ہے۔۔۔۔جانثار اختر،کیفی اعظمی اور مجروح سلطان پوری ایسے شعرا کی صف میں شامل رہے ہیں جو ترقی پسند تحریک کے روح رواں تصور کئے جاتے ہیں۔۔۔۔اس کتاب میں ترقی پسند تحریک کے تناظر میں جانثار اختر،کیفی اعظمی اور مجروح سلطان پوری کے فکروفن کا احاطہ کرنا مقصود ہے۔( ترقی پسند شاعری کا مثلث۔۔ص۔۔۶)۔
               سلیم ساغرؔنے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔پہلا باب’’ترقی پسند تحریک اور اردو شاعری‘‘،اس میںترقی پسند تحریک کا تاریخی پس منظر، ترقی پسند تحریک کا منشور ،ہندوستان میں ادبی انجمنوں کی تشکیل،ترقی پسندناول نگار،افسانہ نگار،شعراء،ناقدین،
اورترقی پسند تحریک کے مقاصد سے متعلق کئی پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ ترقی پسند تحریک کے مقاصد کوبیان کرتے ہوئے سلیم ساغر ؔلکھتے ہیں:’’ترقی پسندی کا نظریہ اس حقیقت کا قائل ہے کہ سماج میں ہمیشہ طبقاتی کشمکش جارہی رہتی ہے اور ایسے میں کوئی ادیب غیر جانب دار نہیں رہ سکتا ۔اس لئے وہ ادیب کو کمزور طبقے کا ساتھ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔۔۔‘‘( ترقی پسند شاعری کا مثلث۔۔ص۔۔۔۲۵)
          دوسرا باب ’’جانثار اختر ؔاور ترقی پسند تحریک‘‘پر تحریر کرگیا ہے۔اس باب میںجانثار اخترؔکی سوانح حیات ،ترقی پسند تحریک سے ان کی وابستگی کے علاوہ ان کی شاعری کے فنی موضوعات کو موضوع بحث بنیا گیا ہے۔جانثار اختر ؔکی شاعری ایک مضطرب ذہن کے انتشار کو پوری ششدت کے ساتھ نمایا ںکرتی ہے۔ان کی شاعری میں ایسے اشعار کی تعداد اچھی خاصی ہے جن میں انتشار زمانہ کا کرب پوری سچائی اور ایمان داری کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ترقی پسند تریک کے مقاصد کو مدنظر رکھ کے انھوں نے اپنے بامعنی اشعار کے ذریعے اپنے عہدے کے انتشار کو کامیابی کے ساتھ سمیٹا ہے۔
تیسرا باب ’’کیفی اعظمی کی حیات،شاعری اور اشراکیت‘‘پر مبنی ہے۔مذکورہ باب میں کیفی کی ترقی پسندیت،اشتراکی نظریات اور شاعری پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کیا گیا ہے۔ان کی  حیات،شاعری یا پھر عملی زندگی پر تبصرو کرتے ہوئے جناب سلیم ساغرؔ ؔرقمطراز ہیں:’’نظمیں ہوں یا غزلیات ،فلمی نغمے ہوں یا مکالمے یا پھر عملی زندگی میں ترقی پسند تحریک کے تحت مزدوروں ،کسانوں، غریبوں ،
اور بے کسوں کے ساتھ ہمدردی نے ہر معاملے اور ہر میدان میں بے حد جان فشانی اور پوری ایمان داری کے  ساتھ اپنے فرائص کو سر انجام دیا۔( رقی پسند شاعری کا مثلث ۔۔ص۔۔۔۔۱۳۰)
کتاب کا چوتھا باب’’مجروح سلطان پوری کی ترقی پسند غزل ‘‘ہے۔ اس باب کو حتی الامکان جامع اور منفر د بنانے کی کوشش کی گی ہے۔اس باب میں مجروحؔکی غزل گوئی،مجروح کا انداز بیان اور مجروحؔکے فن کو سراہا گیا ہے۔نیر صنف غزل کی کشادہ دامانی کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔نیز اس باب میںمجروحؔکی غزل گو ئی پر جستہ جستہ روشنی ڈالی گئی ہے۔
کتاب کا آخری باب’’اخترؔ،کیفیؔ اور مجروح کی شاعری :ایک تقابلی مطالعہ ‘‘پر مشتمل ہے۔اس بات میں تینوں ترقی پسند شعراء کی شاعری کا تنقیدی اور تقابلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔اخترؔ،کیفیؔ اور مجروح ؔکے موضوعات اور فن کے معیار کو پرکھ نے کے ساتھ ساتھ 
ان کی ایک دوسرے پر برتری اور سبقت کو نہایت دلکش پرائے میں بیان کرنے کی سعی کی گئی ہے۔چناچہ جناب سلیم ساغر ؔلکھتے ہیں:’’ ترقی پسند نظریات کی سطح بالکل یکسانیت پائی جاتی ہے مگر شاعری کا مزاج اور اصناف سخن کا انتخاب اور برتائو مختلف ہے۔مثلا جان نثار اخترؔکا کلام منظومات اور غزلیات دونوں پر مشتمل ہے جب کہ کیفی اعظمی ؔنے صرف نظمیں ہی تخلیق کی ہے اور ان کے کلام میں گنتی کی چند غزلیں شامل ہیں،ان دونوں شعراء کے مقابلے میں مجروح سلطان پوریؔ کے کلام کا جائزہ لیتے ہیں تو ان کا کلام صرف غزلیات پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ موضوعات لب لہجہ اور اسلوب کا فرق تینوں کے یہاں نمایا انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔( ترقی پسند شاعری کا مثلث۔۔ص۔۔۱۷۲)
 ایک طالب علم کی نگاہ میں جناب سلیم ساغر کی یہ کتاب ’’ ترقی پسند شاعری کا مثلث‘‘ ؔ ترقی پسند تحریک کی اہمیت اور افادیت کو سمجھنے میں معاون ثابت ہونے کے علاوہ طالبان جامعات کے لئے بھی سود مند ثابت ہوں گی۔کتاب کی طبات بہت دیدہ زیب ہے۔چھپائی اور کاغذ بہت عمدہ استعمال کیے گئے ہیں۔امیدی کی جاتی ہے اہل ادب اس سے استفادہ فرمائیں گے۔
سہیل سالمؔ  :رعناواری سرینگر:رابطہ:9697330636 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال سے ہندوستان کوہرانے کا متمنی
سپورٹس
کشمیر سپر لیگ 2025کا آغاز چھ ٹیمیں حصہ لیں گی
سپورٹس
جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو اننگ اور 236 رنز سے دی شکست
سپورٹس
دوبارہ موقع ملا تو بھی میں لارا کا ریکارڈ نہیں توڑوں گا:مُلڈر
سپورٹس

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?