عظمیٰ نیوز سروس
کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے کیپکس بجٹ 2023-24ء اور بی اے ڈی پی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے کل افسران اور اِنجینئروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے ڈسٹرکٹ کیپیکس، یوٹی کیپکس، نبارڈ اور بی اے ڈی پی کے تحت پروجیکٹوں کی ٹینڈرنگ، عمل آوری اور تکمیل کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے کام کے موسم کے کافی وقت گزر جانے کے باوجود پروجیکٹوں کی منظوری اور ان کی الاٹمنٹ میں فرق کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ مجازکاموں کی فہرست پیش کریں جو ابھی ٹینڈر نہیں ہوئے ہیں۔آیوشی سوڈان نے اَفسروں اور اِنجینئروں پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹوں کی رفتار کو تیز کریں کیوں کہ کام کا ایک مختصر سیزن باقی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے انجینئروںکو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں فنڈز کی کمی سے بچا جائے۔اُنہوں نے ایس اِی،پی ڈبلیو ڈی کو بھی ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی ٹینڈرنگ، عمل آوری اور تکمیل کی پیش رفت پر گہری نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔میٹنگ میںایس اِی پی ڈبلیو ڈی اِنجینئررام لال، جے ڈی پلاننگ کپواڑہعبدالمجید، ایگزیکٹو انجینئران، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔