سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میں کل منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں پائین شہر میں اُن ترقیاتی کاموں کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے جن کی شہر خاص کے لوگوں نے اُن کے حالیہ دورے کے دوران مانگ کی تھی۔میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹیشن ،ٹریفک منیجمنٹ ،فائر اینڈ ایمرجنسی سہولیات اور مالی خدمات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹریفک منیجمنٹ کے سلسلے میں میٹنگ میں اہم مقامات مثلاً صورہ چوک،حول چوک،گوجوارہ چوک،بہوری کدل،راجوری کدل اور سکہ ڈافر میںٹریفک دبائو کو کم کرنے کے لئے اقدامات پر غورخوض ہوا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان اہم جگہوں پر ٹریفک لائٹس کو چلانے سے ٹریفک نظام کو باقاعدہ بنانے میں کام حد تک مدد ملے گی۔ترقیاتی کمشنر نے اس سلسلے میں ایس ایم سی کو لوازمات طے کرنے پر زوردیا۔انہوں نے ایس پی ٹریفک کو پائین شہر میں مصروف مقامات پر ٹریفک عملہ تعینات کرنے کی ہدایت دی۔گذشہ ماہ ترقیاتی کمشنر کے دورے کے دوران مقامی لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبات کے سلسلے میں مہاراج گنج میںمنی بس سہولیات دستیاب رکھنے پر زوردیا گیا۔مالی خدمات کے سلسلے میں لیڈ بنک کو پرانے شہر میں متعدد جگہوں پر اے ٹی ایم نصب کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو بہتر مالی خدمات کی دستیابی یقینی بن سکے۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر ،سپر انٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی،ایس پی ٹریفک ،ایس پی پولیس،جے سی ایم ایس ایم سی اور لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔