سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کہا ہے کہ فشریزشعبے میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش ثابت ہورہی ہے اوربیروزگار نوجوانوں کو ماہی گیری کے شعبے سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہارکل 25فش فارمرس کے ایک گروپ کو درے پرروانہ کرنے کے موقعہ پر کیا جس دوران وہ ٹرائوٹ فِش فارم مامر کنگن اور نیشنل فِش سیڈ فارم میں آتمام سکیم کے تحت جدید ماہی گیری کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ماہی پروری جہاں ایک منافع بخش شعبہ ہے وہیں اس سے روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہوسکتے ہیں اور نوجوانوں کو ماہی پروری کا شعبہ اپناکر اسے روزگار کے وسیلے کے طور فرو غ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ضلع انتظامیہ ماہی پروری کے کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فِشریز غلام جیلانی پنڈت نے بھی خطاب کیا۔