بانڈی پورہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے آج 14،17اور19سال سے کم عمر لڑکے اورلڑکیوں کے لئے ایس کے سپورٹس اسٹیڈیم میںصوبائی سطح کے بین ضلعی والی بال مقابلے کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی بانڈی پورہ شیخ ذوالفقار آزاد،جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر بشیر احمدا ورچیف ایجوکیشن آفیسر منشی جاوید بھی موجود تھے۔مقابلہ جاتی پروگرام کا اہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کیا ہے جو کہ رواں ماہ کی 30تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔کھیل مقابلوں میں کرگل اضلاع سمیت 11اضلاع کے 326لڑکے اور300لڑکیاں شرکت کررہی ہیں۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضلع میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اورکھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے لئے بالترتیب 90000اور 45000روپے کے انعقام کا اعلان کیا۔