ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوپیندر کمار نے یہاں ایک منعقدہ میٹنگ میں ترشول بھینٹ یاترا 2017اور سرو شکتی شری چنڈی ماتا جی مندر چنوٹ کے ستھا پنا دوس کے انتظامات کا جائزہ لیا،جو کہ 18 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ۔میٹنگ میںتمام متعلقین بشمول ایس ایس پی شبیر کھٹانہ، اے ڈی سی محمد حنیف ملک، اے سی آر طارق حُسین نائیک، سی پی او یوگیندر کٹوچ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار اور ای او ایم سی ڈوڈہ /بھدرواہ کے علاوہ گجیا سنگھ رانا ، راجیو جین اور انگریز سنگھ منہاس ،صدر ایس ڈی ایس ایس ڈوڈہ،آرگنائزر گوپال داس گپتا اور وید گپتا ،ترشول بھینٹ یاترا منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر سناتن دھرم سبھا کے صدر نے ایک یا د داشت پیش کی جس میں یاترا کے مقر کردہ تاریخ اور طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔اُنہوں نے چیر مین کو انتظامیہ کے مختلف محکموں کو یاترا کے سلسلہ میں مکمل انتظامات کرنے کی درخواست کی۔اس موقعہ پر یاترا کے روٹ پر پینے کے پانی ،معقول بجلی ،طبی خدمات ،ٹرانسپورٹ سہولیات اور صحت و صفائی کے انتظامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقین کو یاترا خوش ا سلوبی سے منعقد کرنے کے لئے معقول انتظامات کرنے کی تلقین کی۔