سرینگر/جماعت اسلامی جموں کشمیر کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے لیڈران و کارکنان کی گرفتاریاں پُر امن آوازوں کو بزور قوت دبانے کے مترادف ہے۔
ایڈوکیٹ زاہد علی اور جماعت اسلامی کے دیگر عہدیدار و کارکنان کو حال ہی میں شروع کئے گئے کریک ڈائون کے آغاز میں ہی گرفتار کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق زاہد اکوبھی تک پولیس تھانوں میں ہی مقید رکھا گیا تھا لیکن گذشتہ رات اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کرکے جیل منتقل کیا گیا۔
جماعت اسلامی بیان کے مطابق جماعت سے وابستہ ایک اور سینئر کارکن مفتی مجاہد شبیر پر بھی سیفٹی ایکٹ عاید کرکے اُنہیں بھی جیل منتقل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زاہد کو سینٹرل جیل سرینگر جبکہ مفتی شبیر کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔