رام بن//رورل سیلف ایمپلائمنٹ انسٹیچوٹ رام بن کی جانب سے تربیت مکمل کرنے والے45تربیت یافتہ افراد میں اسناد تقسیم کی گئی ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر ضلع انیمل ہسبنڈری افسر ڈی ڈی ڈوگرہ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ کے وی آئی بی ضلع افسر راج تلک ،کے وی آئی بی کے زونل افسر امرجیت سنگھ کے علاوہ ایس بی آئی۔ آر ایس ای ٹی آئی کے ڈائریکٹر راجیو کمار شرما بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقعہ پر مہمان خسوصی نے تربیت یافتگان کو سماجی۔ اقتصادی بھلائی کے لئے آر ایس ای ٹی آئی کے فوائد حاصل کرنے کیلئے آگے آنے کو کہا۔انہوںنے کہا کہ ٹیکنکل فیشن اور ہینڈی کرافٹس شعبہ میں روز گار کے کافی مواقعہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ سرکار نے ہنر مند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی نے مطلع کیا کہ سٹیٹ بینک آف انڈیا نے رام بن میں 25مارچ 2012 سے RSETI شروع کیا ہے اور مختلف ٹریڈوں میں تقریباً دو ہزار ٹرینئیز کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ان ہنر مندوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جا رہی ہے۔