Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

تربیت ِ اولاد کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
اسلام دنیا کا ایسا واحد مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو ایک دقیقہ کے لیے بھی تنہا نہیں چھوڑتا ، اسلام مسلمانوں کو جہاں ایک طرف فرائض و واجبات اور سنن و مستحبات کی ادائیگی پر ابھارتا ہے تو وہیں نوع بنی آدم کے ہر شعبہ حیات میں بھی مکمل طور سے رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے، اگر ہم اولاد کی بات کریں تو ہر انسان کی اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں یہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالی اسے نیک صالح اولاد عطا فرمائے جو کہ زوجین کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے اور مستقبل میں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے، بلاشبہ ہر والدین اپنے بچوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں ، خود تو فاقہ کشی کی صعوبتیں جھیل لیتے ہیں ، خود تو پھٹے پرانے کپڑوں پر اکتفا کر لیتے ہیں، لیکن اپنے لعل کے لیے اچھے سے اچھا کھانا اور مناسب کپڑوں کا انتظام کرتے ہیں اور پوری دنیا کے والدین کا یہی حال ہے گویا کہ یہ ایک فطری چیز ہے جسے من جانب اللہ تمام والدین کے دلوں میں ڈال دیا گیا ہے کہ اس میں امیر و غریب جوان اور بوڑھے کی کوئی قید نہیں ، یقیناً والدین کو اپنی اولاد سے محبت کرنا چاہیے اور اس کی پرورش کا اچھا انتظام بھی کرنا چاہیے لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی چیز والدین کے لئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنا ہے اور بچوں کے تیئں والدین پر یہ سب سے بڑا فریضہ ہے ، کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ والدین بچوں کے کھانے پینے اور دوسری چیزوں کا خوب خیال رکھتے لیکن تربیت اولاد جو کہ سب سے ضروری چیز ہے اسی کو بھول جاتے ہیں، پھر مستقبل میں وہی بچہ جس کے حوالے سے والدین کے دلوں میں کافی حسرتیں اور امیدیں ہوا کرتی تھیں لیکن اب وہ اس قدر بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے کہ اس کی نگاہوں میں والدین کی کوئی قدرو منزلت ہی نہیں بچی ۔ دور حاضر میں مسلم نوجوان جس بے راہ روی کے شکار ہیں یہ ایک قابل ذکر مسئلہ ہے، اس کو سمجھ کر اس کے حل کے طریقوں کو جاننے سےپہلے ہم نوجوان طبقے کو دو حصوں میں تقسیم کرتے  ہیں ۔ 
پہلا حصہ ان نوجوانوں کا ہے جو دینی و عصری دونوں طرح کے علوم سے مکمل طور سے عاری ہیں، ان کے شب و روز دوستوں اور یاروں کے ساتھ مستی مذاق میں گزرتے ہیں، نہ ان کے پاس گفتگو کرنے کا طریقہ ہے نہ ہی اپنے حرکات و سکنات سے وہ مسلمان معلوم ہوتے ہیں گویا کہ دنیا کی تمام خامیاں ان کے اندر موجود ہیں، ان کی زندگیوں کو اگر ہم جانوروں سے تشبیہ دیں تو بے جا نہ ہوگا ۔ 
دوسرے حصے میں وہ نوجوان لڑکے ہے جنہوں نے عصری علوم میں تو خوب مہارت حاصل کی اور دنیا کی نظر میں باعزت ہیں لیکن مسلمان ہونے کی حیثیت سے ان کے پاس کوئی جمع پونجی نہیں ہے،نماز،روزہ، حج اور زکوۃ جو کہ اسلام کے بنیادی ارکان ہیں، افسوس کہ وہ ان بنیادی چیزوں سے بھی مکمل طور پر ناآشنا ہیں، مغربی تہذیب کے اس قدر دل دادہ ہو چکے ہیں کہ وہ اپنی شناخت کو بھولے بیٹھے  ہیں، آخر کیا وجہ ہے کہ وہ دین سے اس قدر غافل ہیں؟ کیوں مسلمانوں کے بچے غیروں کی بودو باش اختیار کیے ہوئے ہیں؟
تو سب سے پہلا سوال ان بچوں کے والدین پر کھڑا ہوگا کہ آخر آپ نے اپنے بچوں کی تربیت کیوں نہیں کی؟ اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے آپ اتنے غیر ذمہ دار کیسے ہو سکتے ہیں؟ آج مسلم لڑکیاں سڑکوں اور بازاروں میں بے حجاب گھوم رہی ہیں لیکن والدین خاموش ہیں، والدین کے سامنے بچے بد زبانیاں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں لیکن والدین خاموش ہیں، گویا کہ ایسے والدین اپنے بچوں کے گناہوں میں برابر کے شریک ہیں، اس وقت ہمارے معاشرے میں ایسے بے شمار والدین بھی موجود ہیں جو  نماز ، روزہ اور دیگر نیک اعمال کے پابند ہیں، اور اس ظن فاسد میں مبتلا ہیں کہ میں نمازی ہوں میری اولاد کچھ بھی کرے، مجھے اس سے کیا سروکار! تو ایسی فکر رکھنے والے تمام والدین کو میں یہ پیغام دیتا ہوں کہ اگر آپ ایسا گمان رکھتے ہیں تو آپ غلطی کے شکار ہیں کیونکہ قرآن پاک میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا ہے، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ (سورہ تحریم آیت نمبر 6)اور ایک حدیث پاک کا مفہوم یہ ہے ک بروز قیامت اس شخص پر سب سے زیادہ عذاب ہوگا جو اپنے گھر والوں کو نماز اور دیگر اعمال صالحہ کا حکم نہ دے  اور گناہوں سے نہ روکے۔ 
 اس سے معلوم ہوا کہ اگر والدین اپنے بچوں کو راہ راست کی طرف نہ بلائیں تو آخرت میں ان سے سخت حساب و کتاب ہوگا ، لہٰذا تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہر قسم کے گناہوں سے روکیں اور انھیں متبع شریعت بنانے کے لیے خوب جد و جہد کریںاور اس کام کا سب سے اچھا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ والدین بچپن ہی سے اپنی اولاد کی تربیت شروع کر دیں، گھر میں اسلامی ماحول بناکے رکھیں، خود بھی نماز پڑھیں اور بچوں کو بھی نماز پڑھنے کا حکم دیں ،بچوں کے سامنے جھوٹ نہ بولیں اور نہ ہی کبھی واہیات باتیں کریں ، کیونکہ بچے والدین کا عکس ہوتے ہیں ،اور آپ کے تمام کاموں کو کاپی کرنے کوشش کرتے ہیں ، بچوں کے دلوں میں ابتدا ہی سے قرآن کی محبت پیدا کریں اور سیرت مصطفی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشکبار کرنوں سے ان کے دلوں کے نہاں خانوں کو منور کریں، ان شاء اللہ آپ کی اولاد آپ کے بڑھاپے کا سہارا بنیں گے  اور ان کی برکت سے آپ کو دونوں جہاں میں سرخروئی حاصل ہوگی۔ اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولیٰ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن فرمائے ۔ 
 (ریسرچ اسکالر۔ البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت کا جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب

Related

کالممضامین

غلام نبی شاہد کے نظموں کا مجموعہ’’چاند گواہ ہے تبصرہ

May 23, 2025
کالممضامین

ظلمتوں میں نور کا ہالہ دیکھنے والاارشاد مظہریؔ میری بات

May 23, 2025
کالممضامین

مرزا بشیر احمد شاکرحکیم الامت کے آئینے میں تجزیہ

May 23, 2025
کالممضامین

سہل اندازی سےذرا نکل کر تو دیکھو | رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ (قسط دوم )

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?