کرناہ //تربونی کرناہ میں آگ لگنے سے 3مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوئے جبکہ 2 کو جزوری طور پر نقصان پہنچا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو لگی اور آگ کے شعلہ اس قدر بھیانک تھے کہ آس پاس کی بستیوں کے لوگ سہم کر رہ گئے۔ اس دوران مقامی انتظامیہ پولیس اور دیگر لوگوں نے محلہ کے دیگر مکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیا ۔پولیس کے مطابق جن لوگوں کے ریائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے اُن میں پاگ سنگھ ، ملتان سنگھ ، گیان سنگھ ، سادھو سنگھ ، جیمیل سنگھ بلدیو سنگھ شامل ہیں ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔