ترال//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں حالیہ گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والا بزرگ شہری پیر کو اپنے گھر میں چل بسا۔ یہ گرینیڈ حملہ سنیچر کو ہوا تھا اور اس میں آٹھ افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جن میں مذکورہ شہری بھی شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق70سالہ محمد عبد اللہ گوجر ساکن حاجن ستورہ کو اسپتال سے رخصت کیا گیا تھا اور وہ اب اپنے گھر میں تھا۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ شہری کی ٹانگ میں معمولی چوٹ آئی تھی جس کے بعد باقی زخمیوں کے ساتھ ساتھ اُسے بھی رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری کی موت قدرتی ہے اور اس کی موت کو گرینیڈ حملے سے جوڑنا غلط ہے۔
ایس ایس طاہر سلیم نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا خبروں کی تردید کی۔