ترال//جنوبی کشمیر پلوامہ کے لاریا ر ترال علاقے میں چوروں نے دوران شب ایک گاﺅ خانے سے50سے زائد بھیڑ چرا لئے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چوروں نے7اور 8دسمبر کی درمیانی رات کو عبد الرشید شاہ کے گاﺅ خانے پر ڈاکہ ڈال کر وہاں موجود50سے زیادہ بھیڑ چرا لئے ۔
چوری کی اس واردات کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے سے اسی طرح کی وارادتوں کے دوران پالتو جانوروں کوچرایا گیا ہے ۔