سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے کوٹ بلوال جیل میں مقید ترال کے دو نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے ۔این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کیس زیر نمبر RC 08/2019/NIA/DLI dated 15/3/2019کی تحقیقات کے سلسلے میں تنویر احمد گنائی(29)اور بلال میر (23) ساکنان ترال کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں کا تعلق جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ ہے ۔تنویر اور بلال اس وقت جموں کی کوٹ بلوال جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقید ہیں ۔انہیں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ اس کیس کے ایک اور ملزم سجاد احمد جسے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے ،کا رابطہ وہاٹس ایپ پر تھا ۔گرفتار شدہ ان افراد پر جیس محمد کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور عسکری کاروائیاں انجام دینے کیلئے تعاون دینے کا الزام ہے ۔