ترال کا نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر لوٹنے کی اپیل

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک25سالہ نوجوان گذشتہ تین روز سے لاپتہ ہے۔پیر کو مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے اُسے گھر لوٹنے کی اپیل کی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق شاہد احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن لڑو، ترال گذشتہ جمعہ سے لاپتہ ہے اور اسے تلاش کرنے کی سبھی کوششیں رائیگاں گئی ہیں۔اس کے لاپتہ ہونے سے متعلق پولیس تھانہ ترال میں ایک رپورٹ بھی درج ہے۔
شاہد کے والد نے آج سوشل میڈیا پرایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے گھر لوٹنے کی اپیل کی۔ویڈیومیں شاہد کے باپ کو جذباتی انداز میں بیٹے سے گزارش کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میںخواتین شاہد سے لوٹنے کی اپیل کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *