سرینگر//ترال میں7روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔یہاں حزب کمانڈر سبزا ر احمد بٹ اپنے نو عمر ساتھی جنگجو فیضان احمد کے ہمراہ فو ج وفورسز کے ساتھ سیموہ ترال میں ایک جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا تھا جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران فورسز کی فائرنگ میں ایک عام شہری مولوی سر شاد احمد بھی جاں بحق ہو اتھا ۔قصبے میں کشیدگی کے چلتے مسلسل7روز معمولات زندگی ٹھپ رہے ،تاہم ہفتہ کو یہاں تمام معمولات بحال ہوگئے ۔قصبے میں ہفتہ کی صبح دکانیں کھل گئیں جبکہ پبلک ٹرا نسپورٹ بھی سڑکوں رواں دواں رہا ۔