رال//ترال میں فورسز کے ہاتھوں گرفتار نوجوانوں کی رہائی کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کے دوران معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔قصبہ میں کارو باری و تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ غائب رہنے کے نتیجے میں سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔ خیال رہے قصبے میں فورسز نے شبانہ چھاپو ںکے دوران مختلف معاملات میں پوچھ گچھ کی غرض سے تقریباً20افرا کو گرفتار کر لیا۔