سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال میں واقع ایک گائوں،رٹھسونہ میں فورسز اور اورمظاہرین کے درمیان اُس وقت جھڑپیں ہوئیں جب فورسز نے گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر سنگباری کی جب فورسز نے مقامی جامع مسجد کے نزدیک تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے فورسز آپریشن ناکام بنانے کیلئے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور رٹھسونہ میں آپریشن شروع کیا۔
فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔