ترال//پستونہ ترال میں دوران شب پر اسرار دھماکے میں ایک مقامی راہ گیر زخمی ہوا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ 3افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قصبہ ترال سے7 کلومیٹر دور سید آباد پستنہ علاقے میں سنیچرکی رات ساڑے نو بجے کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں ایک 19سالہ نوجوان آزاد احمد راتھر ولد اسد اللہ راتھربری طرح زخمی ہوا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں ہرشام علاقے کے نوجوان دیر تک ایک ساتھ بیٹھے رہتے ہیںاور آج بھی حسب معمول نماز عشا ء کی اذان کے ساتھ ہی نوجوان وہاں سے اپنے اپنے گھروں کی طرف نکلے ہی تھے کہ دھماکہ ہوا جس میں مزکورہ نوجوان زخمی ہوا ۔اس کے چہرے اور بازو پر زخم لگے ۔ابتدائی طور ا سے بجلی ٹرانسفارمر کا دھماکہ قراد دیا گیا ۔جبکہ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں تین نوجوان زخمی ہوئے۔جن میں صرف ایک کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔