سرینگر//جنگلات وماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے اعلان کیا کہ جنوبی قصبہ ترال میں ایک وائلڈ لائف سینکچور ی قائم کی جائے گی۔وائلڈ لائف کے ریاستی بورڈ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی 11ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جنگلات اور وائلڈ لائف کو تحفظ بخشا جانا چاہئے اور ترال میں 156 مربع کلومیٹر جنگلات کی اراضی پر جنگلی پناہ گاہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔میٹنگ میں کمشنر سیکریٹری جنگلات ، سیکریٹری سیاحت اور تعلیم ، پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات و وائلڈ لائف ، سیکریٹری ٹیکنیکل برائے جنگلات ، جموں ، کشمیر اور لداخ خطوں کے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن بھی موجود تھے۔ لال سنگھ نے وائلڈ لائف محکمہ کی ریسرچ وِنگ کو مستحکم کرنے کی ضرور ت پر بھی زور دیا۔اس موقعہ پر کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔