ترال//ترال میں چالیس روز کے وقفے کے دوران دو کلومیٹر خستہ حال سڑک تعمیر نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ قصبہ ترال کے کہلیل سے ناگہ بل سڑک کی مرمت کیلئے آج سے تقریباً چالیس روز قبل محکمہ آر اینڈ بی نے ایک ٹنڈر نکالا تاکہ دو کلومیٹر لمبی سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے ۔مقامی لوگوں نے بتایا سڑک انتہائی خستہ حال ہے اور لوگوں کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دو کلومیٹر پر فوری طور میکڈم بچھایا جائے۔