ترال//ترال میں چوتھے روز بھی مارے گئے جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے زند گی مفلوج رہی ۔قصبہ اور ملحقہ علاقوں میں ہڑتا ل کی وجہ سے سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر وکار باری اداروں میں کام کاج مکمل طور ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اسکے علاوہ سکول بھی بند رہے۔ تاہم علاقے میں حالات پر امن رہے ۔