سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لام ترال کے جنگلات میں منگل کے روز جنگجوو ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجو اور 2 سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ مہلوک سیکورٹی فورس اہلکاروں کی شناخت فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے اجے کمار اور ریاستی پولیس کے محمد لطیف گوجری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اگرچہ مسلح تصادم اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، تاہم علاقہ میں وسیع تلاشی آپریشن شروع جاری رکھا گیا ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’مسلح تصادم میں جیش محمد سے وابستہ 4 جنگجو مارے گئے ہیں‘۔