ترال //این ایچ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے وادی کے دیگر علاقوں کی طرح قصبہ ترال کے طبی مراکز میںمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے اب معمولی علاج ومعالجہ کے لئے انہیں سرینگر یا دیگر ہسپتالوںکا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں پہلے سے ہی زبردست رش ہونے کی وجہ سے بیشتر مریض علاج کئے بغیر ہی واپس گھرلوٹتے ہیں۔