سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں جمعرات کومظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپوں میں کم سے کم چھ شہری پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں آج صبح گلشن پورہ علاقے میں فورسز آپریشن کے فوراً بعد شروع ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے بٹہ گنڈ علاقے میں مظاہرین پر پیلٹ فائر کئے جس سے کم سے کم چھ شہری زخمی ہوگئے۔
یہ جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
ترال کے بس سٹینڈ علاقے میں بھی مکمل ہڑتال کے بیچ شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس دوران حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔
پولیس نے کہا کہ گلشن پورہ علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی فورسز آپریشن کے دوران شروع ہوگئی۔