سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں ترال کے ایک گاوں میں جمعرات سہ پہر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یہ معرکہ آرائی چیوہ،اُلڑ نامی گاوں میں شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران اُن کا جنگجوﺅں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد طرفین میں گولیاں چلنی شروع ہوگئیں۔
یہ آج دن کی دوسری معرکہ آرائی ہے۔اس سے قبل صبح سویرے فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ہردہ شیوہ سوپور میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔