سرینگر/جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں گئیں جس سے علاقے میں تناﺅ اور کشیدگی پھیل گئی۔
یہ واقعہ ترال کے گلشن پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں ذرائع کے مطابق فورسز نے محاصرے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ جونہی فورسز آپریشن شروع کیا گیا تو علاقے میں شدیدگولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
دریں اثناءفورسز آپریشن کے فوراً بعد ترال بس سٹینڈ کے آس پاس نوجوان سڑکوں پر آئے اور فورسز کیخلاف مظاہرے کرنے لگے۔