ترال// ترال میں محکمہ تعلیم کے فزیکل ایجوکیشن کی جانب سے 14سال تک سے کم عمر کے طالب علموں کیلئے دوڑ کا اہتما م کیا گیا جس میں لعل پورہ کہلیل اور گورنمنٹ مڈل سکول ناگہ بل کے 3طالب علموں نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں۔ مڈل سکول نا گہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںمقابلہ جیتنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے دوڑ کیلئے گرو نانک پبلک سکول ترال سے پنگلش کراسنگ تک فاصلہ مقرر کیا تھا۔گور نمنٹ ہائی سکول لعل پورہ کے زاہد احمد چوپان، اعجاز احمد اور یاسر احمد گورنمنٹ مڈل سکول ناگہ بل نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں اور انہیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ادھر سکول کے ہیڈ ماسڑمنظور احمد ملک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیل کھود کے میدان میںبھی آگے آگے لے جانے کی کوششیں کی جائے۔