ترال//ترال کے صوفی گنڈ آری پل علاقے میں محاصرے کے دوران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کاتبادلہ ہوا، تایم جنگجو فرار ہوئے۔اس دوران نوجوانوں نے بس اسٹینڈ ترال میں فورسز گاڑیوں اور دکانوں پر پتھرائو کیا جبکہ انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ ترال کے آری پل صوفی گنڈ جنگلات کو42آر آر،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروںنے علاقے میںجنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعدمنگل کی صبح سویرے محاصرے میں لے کر صبح دس بجے کے قریب تلاشی کارروائیاں شروع کیں جس دوران علاقے میںزبردست فائرنگ شروع ہوئی جو 15منٹ تک جا ی رہی۔اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوکر علاقے میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ کی افواہیں پھیل گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میںپہلے فائرنگ ہوئی اور اس کے بعد جنگل میں 4زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پورا علاقہ لرز اٹھا۔فائرنگ کے فوراً بعدفوج نے مزید کمک طلب کر کے وسیع جنگلاتی حصے کو محاصرے میںلیا ۔ادھر فورسز گاڑیوں پربس اسٹینڈ ترال میںنوجوانوں نے شدید پتھرائو کیا، دکانداروںنے اپنی دکانوں کے شٹر گرا کر محفوظ مقامات کی طرف فرار ہوئے جبکہ علاقے میں مکمل ہڑتا ل ہوئی جہاں بعد میں بعد دوپہر حالات کسی حد تک دوبارہ معمولات پر آگئے۔ اس دوران انتظامیہ نے امن قانون کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے پولیس ضلع اونتی پورہ میں انٹرنیٹ سروس کواحتیاطی طور معطل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد فورسز نے جواہر پورہ ،لام اور نارستان تک کے دور دراز جنگلات کو سخت محاصرے میںلے کرتلاشی کارروائیاں تیز کی ہیں۔اس سے قبل کہلیل ترال کے جنگلات میںبھی جنگجو فرار ہوئے تھے۔