پلوامہ//ترال کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو بعد دوپہر شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ناگہ بل ماحچھامہ ،برن پتھری اور دیگر کئی علاقوں میں جمعہ کے روز بعد دوپہر اچانک بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جسکے چند منٹ بعد ان علاقوں میں ژالہ باری شروع ہوئی ہے جو بیس منٹوں تک جاری رہی جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کے فصلوں اور میوہ جات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ علاقے میں امسال سیب ،بادام اوراخروٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کچھ فصلوں اور میوہ جات کی کافی امیدیں تھیں جو ژالہ باری سے ختم ہوگئیں۔