ترال//ترال میںجنگجوئوں نے سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر پر گرینیڈ داغا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ۔ترال بالا میں قائم سی آر پی ایف 180 بٹالین ہیڈ کوارٹر پر جنگجوئوں نے جمعہ کی شام ایک ہتھ گولہ پھینکا جو کیمپ کے مین گیٹ کے نزدیک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ دھماکہ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جس کو فوری علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ نزدیکی رہائشی مکان دہل اٹھے۔ پولیس، فوج اور فورسز کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کر کے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا۔تاہم کسی کی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی۔اُدھر حاجن میں کانگریس کے ایک میونسپل کمیٹی امیدوار ارشاد احمد وانی کے گھر پر پیٹرول بم پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔