ترال//ترال میں فورسز کے ایک کیمپ پر گرینیڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔رات کے قریب9بجے ترال بالا میں قائم180بٹالین سی آر پی ایف بٹالین ہیڈ کوارٹر پر جنگجوئوں نے 2رائفل گرینیڈداغے جو زور دار دھماکوں کیساتھ پھٹ گئے جس سے پورا قصبہ لرز اٹھا۔ اس کے فوراًً بعد کیمپ کے اطراف میں شدید فائرنگ ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی سورٹھال واضح نہیں ہے ۔