ترال//کچھمولہ ترال میں سابق بھارتیہ جنتا پارٹی ورکر عبد الرشید بٹ کونا معلوم بندوق برداروں نے گھر کے نزدیک گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا ۔ اسے نازک حالت میں پہلے سب ضلع اسپتال ترال اور بعد میںسرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔حملے کے فوراً بعد فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔قصبہ ترال سے 3کلو میٹر دور کچھمولہ ترال میں نا معلوم بندووق برداروں نے غلام احمد بٹ کے گھر میں داخل ہو کر وہاں موجود ان کے بیٹے 50سالہ عبد الرشید بٹ پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا ۔ عبد الرشید مسلسل کئی سال تک گھر سے باہر رہنے کے بعد چند سال قبل واپس آیا ہے ۔ عبد الرشید کے بارے میں عام لوگوں حتی کہ پولیس کو بھی معلوم نہیں ہے کہ مذکورہ شخص بی جے پی کے ساتھ ہے یا نہیں۔تاہم بتایا جاتا ہے کہ وہ چند سال قبل بی جے پی سے مستعفی ہوا ہے۔خاندانی ذرائع نے بتایا وہ گھر میں زیادہ نہیں رہتا ہے تاہم آج گھر میںکوئی پروگرام تھا اور وہ اسی سلسلے میں گھر آیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔