ترال//ترال میں بدھ کوجاں بحق جیش کمانڈر کی یاد میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زند گی بری طرح متاثر رہی ۔ترال اور آری پل تحاصیل میں مکمل تعزیتی ہڑتال رہی جس دوران دونوں مقامات پر سڑکوں سے ٹریفک غائب رہنے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری و غٰیر سرکاری دفاتر اور کار باری ادارے مکمل بند رہے جبکہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحوم کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ادھر کاکہ پورہ میں بھی جزوی ہٹال رہی۔دریں اثناء سرینگر جموں ریل سروس دو روز بعد بحال کی گئی۔