ترال // ترال میں مقامی جنگجو عادل رشید چوپان کی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے خلاف بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔17 سالہ عادل چوپان کو 20 نومبر کی شام ترال کے سیر جاگیر گاؤں میں جاں بحق کیا گیا تھا۔ کم عمر جنگجو کی ہلاکت کے خلاف ترال کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا جبکہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری بہت کم ریکارڈ کی گئی۔ قصبہ میں 21 نومبر کی شام سے معطل موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں۔