سرینگر//پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سید آباد ترال میں ایک گھر کی تلاشی لی۔
پولیس نے کہا کہ اس دوران عامر اشرف خان ساکن سید آباد کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کا گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔مذکورہ گرینیڈ کو ایک پلاسٹک جار کے اندر مکان کے احاطے میں چھپایا گیا تھا۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ ترال میں ایف آئی آر نمبر109کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔