ترال// فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مڈورہ ترال علاقے میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باغات میں معمول کی تلاشی مہم کے دوران مشترکہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹھکانے سے جوتوں اور جرابوں کے علاوہ کچھ زنگ آلود برتن اور کھانا پکانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔