ترال// سیر جاگیرترال میں فوج کی مردم شماری پارٹی پرگائوں میں داخل ہونے کے ساتھ ہی جنگجوئوںنے فائرنگ کی جسکے بعد فوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر مفرور جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی ۔ قصبہ ترال سے تقریباً سات کلومیٹردورسیر جاگیر علاقے میںسنیچر کی صبح ساڑے گیارہ بجے کے قریب 42آر آر کی ایک پارٹی فوج کی جانب سے کی جارہی مردم شماری کے سلسلے میں گائوں کے نزدیک پہنچ گئی تو اسی دوران گائوںکے ایک طرف گولی چلنے کی آواز سنا دی گئی ۔ فوجی اہلکار رجسٹر اورکاپیاں بند کر کے فائرنگ کی جگہ کی طرف دوڑنے لگے جس کے ساتھ ہی علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ واقعہ کے چند منٹ بعد علاقے علاقہ جات کا محاصرہ کر کے مفرور جنگجوئوں کی تلاش شروع کی گئی۔مفرور جنگجوئوں کو تلاش کرنے کے لئے ہیلی کاپٹرکو بھی گشت کرتے دیکھا گیا ،تاہم شام کے قریب محاصرہ ختم کیا گیا۔