ترال/جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ سے 25کلو میٹر دور حاجن ناڑ ستورہ میں سنیچر کی صبح بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
علاقے میں بادل پھٹنے اور اس سے پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو کررہ گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے مطابق مختلف ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔