سرینگر//قصبہ ترال میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی جانب سے فراہم شدہ انٹر نیٹ سروس اور مواصلاتی نظام میں اچانک تبدیل لائی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے کئی دیہات اور بالخصوص قصبہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مواصلاتی کمپنیوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرعلاقے میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی رفتار دھیمی کردی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔