ترال //ترال میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو نہر ترال میں کھیلا گیا جس میںپنیر زالمی نے جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ میں کل 32ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل پنیر ظالمی اور شالی درمین الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنیر ظالمی نے پہلے بلے بازی کر تے ہوئے 134رن سکور کئے۔ جیت کیلئے ہدف پانے کیلئے شالی درمن الیون نے کل 79رن بنا ئے اور تمام کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ پنیر ظالمی نے 55رنوںسے ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں فیروز احمد نے 52رن بنا کر مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا ہے جبکہ پنیر ظالمی کے کپتان شبیر احمد نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کار کرد گی دکھا کر مین آف دی سیریزکا خطاب حاصل کیا ۔ ٹورنامنٹ کے آخر پر کھلاڑیوں میںنقدی ،ٹرافی اور تمغے تقسیم کئے گئے ہیں ۔