ترال//ترال میںطالب علموں نے برما میں معصوم لوگوں پر ڈھائے جارہے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مارچ کیا۔قصبہ کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروںجن میں گورنمنٹ ڈگری کالج ترال،بائز ہائرسیکنڈری سکول ترال کے علاوہ دیگر کئی نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلاب نے اقوام عالم کی خاموش کو معنی خیزقرار دیا۔انہوں نے پرامن احتجاجی جلوس نکال کر ترال بازار کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تاہم پولیس نے احتجاجی طلاب کا راستہ روک اسکی اجازت نہیں دی جس کے دوران معمولی پتھراو کا واقعہ پیش آیا۔