سرینگر/فوج نے جمعرات کی شام وضاحت کی کہ گلشن پورہ ترال میں جوفوجی اہلکار جنگجوﺅں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوا تھا، وہ زیر علاج ہے ،اورا ُس کے دم توڑنے کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔
سرینگر میں فوج کے ترجمان نے کہا کہ ترال معرکہ آرائی میں جو فوجی زخمی ہوا اس کا علاج جاری ہے اور وہ زندہ ہے۔
انہوں نے کہا”بعض میڈیا اداروں میں زخمی اہلکار کے مرجانے کی خبر شائع کی گئی ہے، جو غلط ہے“۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ مذکورہ معرکہ آرائی میں زخمی اہلکار اُدھمپور اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
واضح رہے کہ گلشن پورہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران تین مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے۔