سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ میں ترال کے مشہور صحت افزا مقام ناگہ بیرن میں سنیچر کی صبح فورسز اور جنگجووں کے درمیان جو مسلح تصادم آرائی شروع ہوگئی تھی اس کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تینوں جاں بحق جنگجوﺅں کا تعلق جیش سے تھا تاہم پولیس نے اُن کی شناخت فوری طور پر نہیں کی۔
اس سے قبل یہ تصادم علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران صبح سویرے شروع ہوگیا ۔
یہ علاقہ حاجن ستورہ ترال سے قریب 25 کلو میٹر دور ہے جہاں چند ہفتے قبل ایسی ہی ایک جھڑپ ہوئی تھی اورجس میں پولیس کے مطابق ایک پاکستانی جنگجو لمبو مارا گیا تھا جس کا تعلق جیش سے تھا۔
پولیس نے پہلے ایک تویٹ میںناگہ بیرن ترال میں معرکہ آرائی شروع ہونے اور بعد میں دوسرے ٹویٹ میں وہاں تین جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔